22 فروری 2012 - 20:30

پشاور ميں کوہاٹ بس اڈے کے قريب دھماکا ہو اہے جس کے نتيجے ميں 12افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمي ہو گئے ہيں.

ابنا: دھماکے کے نتيجے ميں 15کے قريب گاڑيوں کو بھي نقصان پہنچا ہے. ليڈي ريڈنگ اسپتال نے 12لاشيں پہنچنے کي تصديق کر دي ہے۔سيکيورٹي فورسز نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا ہے ريسکيو ٹيميں امدادي کارروائيوں کا عمل جاري رکھیے ہوئی ہیں، پوليس بھي موقع پر پہنچ گئی ہيں اور زخميوں کو ليڈي ريڈنگ اسپتال منتقل کيا جارہا ہے. ريسکيو ذرائع کے مطابق بم دھماکے کي نوعيت معلوم کرنے کي کوششيں جاري ہيں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ خيال کيا جارہا ہے کہ باروي مواد ايک بس اڈے پر موجود ايک گاڑي ميں رکھا گيا تھا.بشکریہ از روزنامہ جنگ  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دریں اثناء یہ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دہشت گردی کی یہ کاروائی اندھا دھند تھی یا پھر کسی خاص گاڑی یا گروہ کو نشانہ بنایا گیا ہے؟

صوبائی حکومت کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110